6 جنوری، 2023، 12:46 PM

اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا معاملہ، عمران خان آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کریں گے

اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا معاملہ، عمران خان آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کریں گے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وزیر اعلی پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کے معاملے پر عمران خان آج شام زمان پارک میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وزیر اعلی پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کے معاملے پر   عمران خان آج شام زمان پارک میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان سے ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کی قیادت اپنےتحفظات سےآگاہ کرےگی۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اےسیدہ زہرہ نقوی ایم ڈبلیو ایم قیادت کی ہدایت پر پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔

News ID 1914043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha